قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی، تقاریر قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، ترجمان
—فوٹو: فائل
اسلام آباد:
قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، اس حوالے سے زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے تاہم تکنیکی مسئلہ حل ہوگیا تھا جس کے بعد چینل آپریشنل ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی، تقاریر قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ چینل کی بندش کے حوالے سے من گھڑت خبر چلائی گئیں اور خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یا ترجمان کا مؤقف نہیں لیا گیا۔