کراچی؛ سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں، سردی کے باعث شہری ٹھٹھر کر رہ گئے

آج تندوتیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار55کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے

فوٹو: فائل

کراچی:

 سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شہری سردی کے باعث ٹھٹھر کر رہ گئے،کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3 ڈگری، زیادہ سے زیادہ5.8ڈگری گرگیا۔

شہرکے سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعے کو کم سے کم پارہ 10.5ڈگری ریکارڈ ہوا، سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم ویدر اسٹیشن پر7.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔

آج(ہفتے)کو تندوتیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ رفتار55کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے، دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں کم سے کم پارہ 0.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ

Load Next Story