نااہل مودی سرکار کی عوام میں خوف پھیلا کر بحران چھپانے کی سازش بے نقاب

بم دھمکی کی اطلاع ایپرن کنٹرول کو دی  اور طیارہ  آئسولیشن بے  میں منتقل کیا گیا

بھارت میں اس وقت  فضائی سلامتی اور قومی ایئرلائن کی مالی حالت بحران کی تصویر پیش کر رہی ہیں. اور ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے خوف اور بم دھمکیوں کا بیانیہ بتدریج ایک مستقل حکمتِ عملی بنتا جا رہا ہے۔

 اے این آئی کے مطابق دہلی سے روانہ ہونے والی انڈیگو پرواز کو پانچ دنوں میں دوسری بار "بم" کی  دھمکی موصول ہوئی ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے بم دھمکی کی اطلاع ایپرن کنٹرول کو دی  اور طیارہ  آئسولیشن بے  میں منتقل کیا گیا۔ رواں ہفتے ہی انڈیگو کی پرواز کو اتوار کی صبح ایک سکیورٹی دھمکی کے بعد لکھنؤ منتقل کیا گیا تھا۔ 

تاہم عالمی جریدہ بلومبرگ گودی میڈیا کے پروپیگنڈا کی اصل کہانی منظر عام پر لے آیا۔ ایئر انڈیا لمیٹڈ کو رواں مالی سال میں ریکارڈ سالانہ خسارہ ہوا۔

بلومبرگ کے مطابق ایئر انڈیا کو مہلک حادثے کے بعد ریکارڈ 1.6 بلین ڈالر کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جون میں ہوئے ڈریم لائنر حادثے میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔  

بلومبرگ کے مطابق نقصانات میں مزید اضافہ پاکستان کے بھارتی ایئرلائنز کیلئےفضائی حدود بند کر نے کے باعث ہوا۔ پاکستان کی فضائی حدود  کی بندش سے ایئرلائنز کو یورپ اور امریکا کیلئے طویل اور مہنگے راستے اختیار کرنے پڑے۔

ماہرین کے مطابق بار بار بم دھمکیاں عوام کی توجہ حکومتی ناکامیوں سے ہٹانے کی منظم کوشش ہے۔ ایک ہی روٹس پر دھمکیاں بھارتی فضائی سکیورٹی کی کمزوری ظاہر کرتی ہیں۔

 

Load Next Story