گڈاپ کے علاقے میں درخت سے لٹکی ہوئی ایک شخص کی لاش برآمد
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے
کراچی میں گڈاپ سٹی کے علاقے میں درخت سے لٹکی ہوئی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاش کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
کرائم سین یونٹ موقع پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے لاش درخت سے اتار لی ہے۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔