کے پی میں بارشوں اور برفباری کے باعث بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  چترال ( اپر و لوئر دیر), مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں پیش آئے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے 22 جنوری سے اب تک ہونے والی بارشوں اور برفباری  کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور برفباری  کے باعث برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور گھروں کی چھتیں گرنے جیسے حادثات میں اب تک 9 افراد جاں بحق 1 بچہ زخمی ہوا ہے۔

جاں بحق افراد میں 7 بچے ایک مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور برفباری کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا۔

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  چترال ( اپر و لوئر دیر), مالاکنڈ، شانگلہ اور خیبر میں پیش آئے۔ بارشوں اور شدید برفباری کے باعث صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بند شاہراوں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

شدید برفباری کے باعث چند بالائی علاقوں میں باقی بند شاہراوں کو بھی کھولنے کے لئے مشینری مصروف عمل ہے۔ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ ضلع چترال لوئر کی انتظامیہ کو جابحق افراد کے لواحقین کو امداد جلد از جلد فراہم کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبہ کے بالائی اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ کل رات سے منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

Load Next Story