ایف بی آر افسر کا پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کرکے ویزے لگوانے کا اسکینڈل بے نقاب

2 افراد کے لیے سرکاری ای میل بھی فرانسیسی ایمبیسی کو ارسال کی گئی، ایف آئی اے

(فوٹو: اے آئی)

اسلام آباد:

پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کرکے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر کے ویزا اسکینڈل کو ایف آئی اے نے بے نقاب کر دیا، جس میں پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق فرانس کے ویزے کے لیے دو پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 2 افراد کامران اور عامر شہزاد کے لیے سرکاری ای میل بھی فرانسیسی ایمبیسی کو ارسال کی گئی، جس میں پرائیویٹ افراد کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ان پرائیویٹ افراد میں ایک ڈرائیور اور ایک پراپرٹی ڈیلر شامل ہے۔

تحقیقات کے مطابق ایف بی آر کے اعلیٰ افسر عتیق الرحمان نے ویزوں کے حصول کے لیے 53 لاکھ روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایف بی آر افسر کو بینک کے ذریعے رقوم منتقل کی تھیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ایف بی آر افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کامران اور عامر شہزاد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Load Next Story