امریکا کی بلند عمارت میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف
برونکس، نیویارک کے علاقے میں ایک 17 منزلہ رہائشی عمارت میں شدید آگ بھڑک اُٹھی ہے جس نے اوپری دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کے ماطبق آگ کی شدت کو 4 درجے پر رکھا گیا ہے۔ آگ برونکس کے ایک بلند رہائشی ٹاور میں پھیلی جس نے کئی اپارٹمنٹس کو لپیٹ میں لے لیا۔
200 سے زائد فائر فائٹرز اور ایمرجنسی عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ویڈیو فوٹیجز میں عمارت کے اوپر والے حصے سے شدید شعلے اور دھواں دکھائی دے رہا ہے۔
BREAKING: Explosion reported at high-rise building in The Bronx, New York, with reports of people hanging from windows. pic.twitter.com/dMnv2MGOi2
ابھی تک آگ لگنے کی وجہ یا ممکنہ وجہ واضح نہیں ہوئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تصدیق فوری طور پر نہیں ہوئی تاہم متاثرین کے بارے میں مزید معلومات آنے کی توقع ہے۔
برونکس کی میئر وانیسا گبسن نے سماجی میڈیا یب سائٹ پر کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے ریسپشن سینٹر کھولا گیا ہے تا کہ انہیں عارضی رہائش اور فوری خدمات فراہم کی جا سکیں۔