ترکیہ: خاتون کا ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ

خاتون نے دعویٰ ثابت کرنے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈی این اے سیمپل کا مطالبہ کیا ہے

عالمی تنازعات میں گِھرے امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ترک خاتون نے ان کا بائیولوجیکل باپ ہونے کا دعویٰ کردیا۔

 ترکیے کی 55 سالہ نیجلا عثمان کے مطابق وہ اس مشن پر نکلی ہوئی ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہیں اور انہیں صرف ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے امریکی صدر سے سیمپل کی ضرورت ہے۔

ترکیہ کے مقامی اخبار حریت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کوئی مشکل نہیں چاہتیں۔ وہ بس سچ جاننا چاہتی ہیں۔

نیجلا کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک اچھے باپ ہیں۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کو رد نہیں کریں گے۔

Load Next Story