لاہور؛ شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے، ترجمان

فوٹو: لاہور پولیس

لاہور:

پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو سہیل احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور اس دوران ملزم کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے دو ہفتے قبل متاثرہ لڑکی سے آئی ایم او ایپ کے ذریعے دوستی کی تھی اور ملنے کے بہانے لڑکی کو بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے شادی کے لیے رابطہ کیا تو ملزم نے دھمکیاں دی اور نمبر بلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Load Next Story