امریکا اسرائیل خبردار؛، فوج کی نگاہیں ہدف اور انگلی ٹرگر پر ہے؛ ایرانی چیف کمانڈر

ہم اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ایک اشارے کے منتظر ہیں، پاسداران انقلاب چیف


ویب ڈیسک January 24, 2026
امریکا اور اسرائیل مہم جوئی سے باز رہیں، ااپنے سپریم لیڈر کے ایک اشارے کے منتظر ہیں؛ ایرانی چیف

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب گارڈز کے چیف جنرل محمد نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دی ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی اور جارحیت سے باز رہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے چیف نے کہا ہے کہ ان کی فوج اب پہلے سے زیادہ تیار ہے۔ منہ توڑ جواب دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اشارے کے منتظر ہیں، ہماری نگاہیں ہدف اور انگلیاں ٹرگر پر ہے۔ امریکا اور اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔

پاسداران انقلاب کے چیف نے مشورہ دیا کہ دشمنوں کو پچھلی لڑائیوں سے سبق سیکھنا چاہیے جب ایران نے ان کے دانت کھٹے کردیئے تھے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کے چیف کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی جنگی جہاز بردار بحری بیڑا مشرق وسطیٰ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے بحری بیڑا اور جنگی ساز و سامان جنوبی چین سے احتیاطی تدابیر کے طور پر مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کیے ہیں۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کے دوران اس احتیاط کا مطلب جنگ کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے۔

 

 

مقبول خبریں