کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہوائی فائرنگ سے 45 سالہ شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس

فوٹو: فائل

قائد آباد کے علاقے اولڈ مظفر آباد کالونی میں ہفتے کی شب شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عمر گل کے نام سے کی گئی جبکہ 45 نصیب اللہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او قائد آباد محمد علی شاہ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر کے 30 بور پستول برآمد کرلیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے دوست کی شادی تھی جس کی خوشی میں وہ فائرنگ کر رہا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ

Load Next Story