امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

اس شدید موسم سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

امریکا کی متعدد ریاستیں شدید اور تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جہاں شدید برفباری اور بارش کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس شدید موسم سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کی 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔

نیویارک کے میئر نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کر دیا گیا۔

شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ وفاقی اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور طوفان سے متاثرہ تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story