لاہور؛ فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو فلمی انداز میں گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے
لاہور میں فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا 2 رکنی نقب زن گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ گروہ کو پھول نگر سے ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اسپیشل ٹاسک دیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو فلمی انداز میں گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ فلموں میں متاثرہ ہوکر وارداتیں کرنا شروع کی تھیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال روف اور ٹیم کو شاباش دی۔