موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ
موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے اور ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبر کسٹمز آپریشنز ایف بی آر سید شکیل شاہ نے کہا ہے کہ موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے اور ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
کسٹمز ہاوس کراچی میں ورلڈ کسٹمز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے مطابق محکمہ کسٹمز میں انفرااسٹرکچرل اصلاحات کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کے ذریعے کلیئرنس میں تاخیر کے خاتمے سے لے کر شفافیت و بہتری آئی۔
انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم سمیت دیگر اصلاحات کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کر رہے ہیں۔
ممبر کسٹم آپریشنز نے کہا کہ پاکستان کسٹمز عالمی معیارات کے مطابق ٹیکنالوجی کو متعارف کرارہی ہے۔ کسٹمز نے پی ایس ڈبلیو اور فیس لیس کے ذریعے سنگ میل حاصل کیا ہے، جس سے سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔