وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے خلاف تمام درخواستیں خارج کر دیں

عدالت کا انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4B کو 2015 سے برقرار رکھنے کا حکم

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے خلاف تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4B کو 2015 سے برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ 

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے جواب الجواب دلائل مکمل کیے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4B کو 2015 سے برقرار رکھا جائے گا۔ پارلیمنٹ قانون سازی کے زریعے لیوی ٹیکس عائد کرنے کا مجاز ہے۔

چیف جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ کوشش کریں گے آج ہی مختصر فیصلہ سنا دیں، آرڈر کا انتظار کریں اور اگر آج ممکن نہ ہوا تو کل مختصر فیصلہ جاری کریں گے۔

متعلقہ

Load Next Story