پینگوئن کی وائرل ویڈیو نے ماورا حسین کی زندگی میں کیا اہم کردار ادا کیا؟

ہر شخص کو اپنی منزل خود چننی چاہیے اور اس میں محفوظ رہنا ضروری ہے

زندگی بہت چھوٹی ہے اور اسے ہنسی خوشی غیر سیاسی انداز میں گزارنا چاہیئے۔ ماورا حسین فوٹوفائل

نہلسٹ پینگوئن نے پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورا حسین کی زندگی میں بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماورا حسین نے حال ہی میں بتایا کہ پینگوئن کی وائرل ویڈیو نے ان کی زندگی میں ایک اہم قدم اٹھانے میں مدد کی۔ اداکارہ نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو انہیں اپنے کیریئر کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی ہمت دینے والا لمحہ تھا۔

ماورا نے لکھا کہ پانچ سال قبل جب وہ ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوئیں، تو بہت سے لوگ انہیں کہتے رہے کہ یہ فیصلہ ان کے کیریئر کےلیے نقصان دہ ہوگا اور انہیں اب کم کام ہی ملے گا۔ تاہم انہوں نے دل کی سن کر یہ قدم اٹھایا اور آج انہیں یقین ہے کہ یہ ان کے لیے سب سے بہترین فیصلہ تھا۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کبھی بھی چوہوں کی طرح اندھا دھند دوڑنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ہر شخص کو اپنی منزل خود چننی چاہیے اور اس میں محفوظ رہنا ضروری ہے۔

انسٹا اسٹوری میں ماورا جس ویڈیو کا حوالہ دے رہی تھیں، وہ اصل میں ایک اکیلے پینگوئن کی ہے جو اپنی کمیونٹی سے الگ ہو کر برفانی پہاڑوں کی سمت چل پڑتا ہے۔

یہ ویڈیو 2007 میں ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم Encounters at the End of the World کا حصہ تھی اور اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر لوگوں کے لیے حوصلہ افزا اور علامتی حیثیت اختیار کر رہی ہے۔

یہ منظر صارفین کے لیے اس لیے بھی دلچسپی کا باعث بنا کہ پینگوئن کا اکیلا اور منفرد سفر انہیں اپنی زندگی کے فیصلوں اور مشکلات سے جوڑتا محسوس ہوا۔ ماورا حسین کی طرح کئی افراد نے اس ویڈیو میں اپنی ذاتی کہانی کے عکس دیکھے اور اسے اپنے لیے ایک متاثر کن علامت بنایا۔
 

Load Next Story