8 فروری کو بسنت میں ’قیدی نمبر 804‘ والی پتنگیں نظر آئیں گی، علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے رکھی ہے ہم سارا پاکستان بند کریں گے،یہ شروعات ہیں،اسکے بعد آپ سڑکوں پر بھی دیکھ لیں گے، 8فروری کو ملک بند کرنے کا اعلان ہوا تھا، لیکن انھوں نے بسنت کا اعلان کر دیا ساری پتنگیں آئیں گی اور اوپر قیدی نمبر 804 لکھا ہوگا۔
علیمہ خانم نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج منگل کا دن ہےفیملی اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت ہے مگر بانی سے ملاقات نہیں ہورہی، پچھلے ایک سال میں جو ملاقاتیں ہوئی وہ صرف دو درجن ہو ئی ہیں انھوں نے بانی کو ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا ہے ہماری آخری ملاقات دو دسمبر کو کرائی گی سلمان صفدر 20 دسمبر کو گئے تھے زبردستی 8 منٹ ملاقات کی تھی ان کا خیال تھا کہ بانی کو زہنی مریض بنادیں گے بانی اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ہم خوش قسمت فیملی ہے کہ بانی جیسا شخص ہماری فیملی میں ہے۔
بانی نے پاکستان کے لیئےقربانی کا بہت اعلی درجہ مقرر کردیا ہے انھوں نے اپنے سارے کیسز کا سامنا کیا ہے ججز نہیں مل رہے جو بانی کے خلاف سزائیں دیں گےایک سال سے بانی کی اپیل نہیں سنی گئی جب یہ چاہتے تھے کہ جھوٹے کیسسز پر بانی بھاگ جائیں لیکن وہ نہیں بھاگے بانی تما م کیسسز میں سرخرو ہوئے،اب انکو ججز نہیں مل رہے جو بانی کو جھو ٹےکیسسز میں سزا سنائیں۔
علیمہ خانم نے کہا کہ یہ ایک جج ڈھونڈ کرلے ائے،جج ڈوگر کو کہوں گی کہ بانی کے دو کیسسز آپکے پاس آنے ہیں آپ بانی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سنیں آپکو اس لئے لایا گیا کہ آپ کیا نہ سنیں توشہ خانہ 2کیس کے وکلاء خانے جاتے ہیں تو جیل سے دستخط نہیں ہونے دیتےجیسے ہی یہ کیسسز جج کے سامنے جائیں گے کہ وکلاء کہتے ہیں 5منٹ میں بانی اور بشری بی بی رہا ہوں گےقانونی طور پر جج ڈوگر رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اگر ہمارا پڑاؤ وہاں ہو گااگر آپ بانی کو انصاف نہیں دے سکتے،یہ پریشر نہیں لے سکتے تو آپ اس کرسی،منصب سے الگ ہو جائیں کوئی جرات مند جج ایسے آجائیں جو پاکستانیوں کو انصاف دے سکے۔
پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو تحریک تحفظ آئین نے کال دے رکھی ہے ایک دن ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند کرنے سے ایک بڑا حصہ آپ ڈالیں گےآپ احتجاجا ایک دن سب کچھ بند کر دیںآپ کے بچے اور نسلیں انکی اور غلامی نہیں کر سکتے 8 فروری کو ملک بند کرنے کا اعلان ہوا تھا،لیکن انھوں نے بسنت کا اعلان کر دیاساری پتگیں آئیں گی اور اوپر قیدی 804 لکھا ہو گا ۔
لگتا ہے ہرا اور لال رنگ بھی بین ہو جائےگاکنٹرول کیا ہوا ہے،کہ پتنگ اور دھاگہ ایک جگہ سے ہی خریدنا ہے،لیکن آپ پتنگیں وہاں سے خرید کر مارکر سے اوپر لکھ دیں ہم قیدی نمبر 804 بھی آسمان پر چڑھا ئیں گے ہمارے سارے منتخب اراکین آئے ہوئے ہیں،اڈیالہ روڈ پر ہم کا رہے ہیں8 فروری کو ہم پولیس کو کہیں گے کہ ساری دکا نیں بند کر دیں گے ہم سارا پاکستان بند کریں گے،یہ شروعات ہیں، اسکے بعد آپ سڑکوں پر بھی دیکھیں گے۔