’ڈومز ڈے کلاک‘ کا نیا وقت جاری؛ دنیا تباہی سے کتنی دور ہے؟
غیر منافع بخش ادارے Bulletin of the Atomic Scientists نے سال 2026 کے لیے ڈومز ڈے کلاک کا نیا وقت جاری کر دیا ہے اور وقت کے مطابق دنیا خوفناک حد تک آدھی رات (Midnight) کے قریب پہنچ چکی ہے۔
یہ گھڑی ادارے کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ (SASB) نے سیٹ کی ہے اور اب آدھی رات سے صرف 85 سیکنڈ دور ہے، جس نے دنیا کے انجام سے متعلق خدشات کو مزید ہوا دے دی ہے۔ واضح رہے گھڑی میں Midnight کا وقت تباہی کی علامت ہے۔
SASB کے ایک رکن نے اس خدشے کو بھی ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ کا قومی سلامتی کے لیے تجویز کردہ خصوصی ’گولڈن ڈوم‘ درحقیقت دنیا کے لیے خطرہ بن سکتا ہے اور خلا میں جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔
اعلان کے دوران SASB نے ایٹمی خطرات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزید خطرناک ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں اور اس وقت ایک اسلحے کی دوڑ جاری ہے۔ انہیں اندیشہ ہے کہ روس اور امریکا کے درمیان اسلحہ بنانے سے متلعق معاہدہ ختم ہو سکتا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک بڑے پیمانے پر ہتھیار ذخیرہ کر سکیں گے۔
SASB نے مزید خبردار کیا کہ ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ، جس کے تحت خلا میں ہتھیار رکھنے کی بات کی جا رہی ہے، روس اور چین کی جانب سے ردِعمل کو جنم دے سکتا ہے اور یوں خلائی جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ٹرمپ حالیہ ہفتوں میں متعدد بار گولڈن ڈوم کا ذکر کر چکے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ پر ان کا کنٹرول اس منصوبے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔