فیروز والا: جہیز کم لانے پر سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ خاتون دم توڑ گئی
فیروز والا میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی گئی 5 ماہ کی حاملہ خاتون دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا چہرہ، بازو اور جسم 70 فیصد جھلس چکا تھا، بروقت کارروائی کر کے نامزد ملزمہ ساس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حاملہ خاتون کو آگ لگانا درندگی ہے، مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔