فلم ہیرا پھیری 3 میں بابو راؤ کا کردار شامل نہیں؟ پریش راول کا اہم انکشاف
بھارت کے نامور اداکار پریس راول نے فلم ’پیرا پھیری 3‘ کے حوالے سے اکشے کمار اور فلم میکرز سے اختلافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بابو راؤ کے بغیر اس فلم کو بنانے کا سوچ رہے ہیں تو یہ بہت بڑی ناکامی ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو کے دوران تمام تر اختلافات کے باوجود سینئر بھارتی اداکار پریش راول نے تصدیق کی ہے کہ یہ فلم ضرور بنے گی، ایک بار اکشے کمار اور فلم کے میکرز اپنے اختلافات حل کر لیں تو ’ہیرا پھیری 3‘ ضرور بنے گی۔
یاد رہے کہ ہیرا پھیری کے ماضی کی دو فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئے ہیں جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ پریش راول کا کردار (بابو راؤ) اس فلم میں سب سے دلچسپ کردار رہا ہے۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نے تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلم یقیناً بنے گی، فلم کی تیاری میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ اکشے کمار اور فلم کے پروڈیوسرز کے درمیان ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔
پریش راول نے کہا کہ یہ سب جو درمیان میں شور مچا کہ اکشے کمار نے مجھ پر 25 کروڑ روپے کا مقدمہ کر دیا ہے، وہ سب ٹھیک ہے، تاہم اگر پروڈیوسر اور اکشے کمار کے درمیان تکنیکی معاملہ حل ہو جاتا ہے تو وہ فلم سائن کر لیں گے۔
پدم شری ایوارڈ یافتہ اداکار نے واضح کیا کہ ان کا مشہور کردار ’بابو راؤ‘ فلم کا لازمی حصہ ہوگا، لیکن میں سچ کہہ رہا ہوں، چاہے یہ بات کچھ زیادہ ہی کیوں نہ ہو، اگر وہ بابو راؤ کے بغیر ہیر پھیر بنانے کا سوچ رہے ہیں تو یہ ایک بڑی ناکامی ثابت ہوگی۔
دوسری جانب، ہدایتکار پریہ درشن نے واضح کیا ہے کہ جب تک انہیں مکمل کہانی سمجھ نہ آ جائے، وہ تیسرے حصے پر کام شروع نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میں تیسرا حصہ بنا رہا ہوں یا نہیں، جب تک مجھے ایسی فلم نہ مل جائے جو پچھلی فلموں کے ساتھ انصاف کر سکے۔