نومولود بیٹی کو قتل کرنے پر جوڑے کو 17، 17 سال قید کی سزا
فوٹو: فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ٹیکسلا نے نومولود بچی کو پہلے ہی روز قتل کرنے کے کیس میں مجرم جوڑے کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا فرحان مدثر نے فیصلہ سنا دیا۔ مجرم جوڑے کو مجموعی طور 34 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرمہ عربیہ بی بی اور ساتھی مجرم ذوالفقار پر فی 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجرم جوڑے کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
مجرم جوڑے نے بیٹی کی پیدائش پر نومولود کو پہلے دن شدید زخمی کر کے پلاٹ میں پھینک دیا تھا، پولیس نے اسپتال پہنچایا مگر بچی دم توڑ گئی۔
راولپنڈی تھانہ صدر واہ کینٹ نے 2 دسمبر 2023 کو مقدمہ درج کیا تھا۔