وزیر اقلیتی امور پنجاب کی سکھ میرج ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایات

ہندو میرج رجسٹر کے اجرا کا عمل بھی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اقلیت دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ میرج ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کی ہدایات کی ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور کی زیرِ صدارت سکھ میرج ایکٹ اور گرمکھی اسکول سے متعلق اہم اجلاس ہواجس میں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی کے رجسٹر ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تمام قانونی و انتظامی مراحل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات دیے گئے جبکہ وزیر اقلیتی امور کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اقلیتوں کے حقوق سے متعلق اقدامات کی تعریف کی گئی۔

رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 100 سے زائد سکھ خاندان رہائش پذیر ہیں، گرمکھی اسکول کو کمیونٹی سینٹر کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ ننکانہ صاحب گرمکھی اسکول کی طرح لاہور گرمکھی اسکول کو بھی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔

Load Next Story