مین ہول میں ماں، بیٹی کے گرنے کا دلخراش واقعہ، خاوند اور دیور کو کیوں حراست میں لیا، کہانی کھل گئی

رپورٹ کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس موقع پر پہنچی

پولیس نے بھاٹی گیٹ واقعہ میں خاوند اور دیور کو کیوں حراست میں لیا، تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس موقع پر پہنچی، موقع پر موجود انتظامی محکموں نے وقوعہ کی صحت سے مکمل انکار کیا، متعلقہ انتظامی محکموں نے وقوعہ کے ممکنات سے مکمل انکار کیا۔

موقع پر موجود انتظامیہ وقوعہ کی بجائے خاتون اور بچی کے غائب ہونے پر زور دیتے رہے،
ذمہ دار افسران کی طرف سے خاتون اور بچی کا گٹر میں گرنا مکمل طور پر ناممکن قرار دیا جاتا رہا۔

خاوند اور دیور کو حراست میں رکھنے کے ساتھ تیز ترین سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی لاہور پولیس کے اعلی افسران خود کرتے رہے، خاوند اور دیور کو تفتیش کے بعد فورا رہا کر دیا گیا۔

خاتون کی لاش ملنے سے قبل ہی دونوں کو رہا کر دیا گیا تھا، خاتون کی رات گئے لاش برآمدگی کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود موجود تھے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ہی لاش ملنے کی تصدیق کر کے افواہوں کو ختم کیا۔

Load Next Story