لاہور: مین ہول میں گرنے سے متعلق مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں ماں اور بیٹی کے سورج لائن میں گرنے کے واقعہ سے متعلق پولیس نے متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ درج 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں پراجیکٹ مینیجر اصغر سندھو،سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمہ مدعی نے کہا کہ میرے داماد نے فون کرکے بتایا کہ سعدیہ اور اسکی بیٹی سیوریج لائن میں گر گئے ہیں۔
مقدمہ مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لاپرواہی کی، بعد ازاں پولیس نے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کس گرفتار کرلیا ۔
پولیس نے متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔