پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال، ڈھاکا سے پرواز کراچی پہنچ گئی

رن وے پر طیارے کا روایتی اور تاریخی استقبال کیا گیا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال کے طویل عرصے کے بعد براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئر کی پہلی پرواز 14 سال بعد مسافروں کو ڈھاکا سے لے کر کراچی پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر جہاز کا تاریخی استقبال کیا گیا۔

رن وے پر طیارے کا روایتی اور تاریخی استقبال کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ خود موجود تھے۔

گورنر سندھ نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش آپس میں برادر ملک ہیں مگر درمیان میں بھارت اور بالخصوص مودی نے اپنے مذموم عزائم استعمال کیے جن میں اب وہ ناکام ہوگیا ہے۔

بیمان ایئر کی یہ پرواز دو گھنٹے بعد کراچی سے مسافروں کو لے کر ڈھاکا روانہ ہوگی۔ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج کے اندر جانے والے لوگوں کی کثیر تعداد تھی۔

 

متعلقہ

Load Next Story