ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بھابھی، بھائی کا اکاؤنٹ کہاں گیا، مداحوں کا انوشکا شرما سے سوال

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا 274 ملین فالوورز والا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا جس پر مداح حیران وپریشان ہوگئے تھے، تاہم کچھ دیر بعد ہی اکاؤنٹ واپس بحال ہوگیا۔

ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز اور ایتھلیٹس میں ہوتا ہے، وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں جب کہ ان کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے، صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 274 ملین ہے۔

ویرات کوہلی کے چاہنے والوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشیویش کا اظہار کیا اور کئی صارفین نے ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے اکاؤنٹ کا رخ کیا جب کہ کچھ صارفین نے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کر کے سوالات اٹھائے۔

https://www.instagram.com/p/DAnB8MhoodQ/?hl=en

تاہم گھبرانے کی بات نہیں کیوں کہ ویرات کوہلی دوبارہ انسٹاگرام پر واپس آچکے ہیں، اگرچہ ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اب دوبارہ آن لائن ہے، لیکن اس مختصر وقفے کی اصل وجہ اب بھی ایک سوال بنی ہوئی ہے۔

یہ سب کیسے شروع ہوا؟

جمعہ کی صبح صارفین جب @virat.kohli تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے تو انہیں ایرر میسجز نظر آئے جن میں بتایا گیا کہ صفحہ دستیاب نہیں۔

اس حوالے سے ویرات کوہلی، ان کی مینجمنٹ ٹیم یا میٹا کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ

Load Next Story