نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثہ، بھارتی اداکار گرفتار

اداکار نے ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے 4 گاڑیاں متاثر ہوئیں

بھارتی اداکار مایور پٹیل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنگلورو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے کنڑ اداکار مایور پٹیل کی فورچیونر گاڑی ضبط کرلی ہے۔

اداکار مایور پٹیل کو بنگلورو میں دیر رات ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا۔

متعلقہ

Load Next Story