پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، جس کے مطابق ان کے خلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ آبڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے دستخط کیے تھے، جو ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی تکنیکی شرط کے خلاف تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفیکشن کلاز کے تحت نااہلی کے لیے دائر کیے جانے والے ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا لازم ہوتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس میں تکنیکی بے ضابطگی پائی گئی، جس کے باعث ریفرنس کو قابلِ سماعت نہ سمجھتے ہوئے خارج کیا گیا۔