وادی لیپہ میں شدید سردی اور سخت موسمی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند
وادیٔ لیپہ میں شدید برف باری، منجمد درجۂ حرارت اور دشوار گزار زمینی حالات کے باوجود پاک فوج کے جوان پوری پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔
سخت موسم کے باوجود پاک فوج کے دستے دن رات سڑکوں کی بحالی اور برف ہٹانے کے کام میں سرگرم ہیں۔
امدادی سرگرمیاں اس حقیقت کی عکاس ہیں کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ ناصرف موجود بلکہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
وادیٔ لیپہ کے عوام نے پاک فوج کی بروقت کارروائی، انتھک محنت اور بے لوث خدمت کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔
شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے کیونکہ وہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کے کام آتی ہے، شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہوگئی تھیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تھے مگر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام سڑکیں اور لنک روڈز بحال کر دی۔
شہری کے مطابق طبی ایمرجنسی کے دوران ایک خاتون کو بروقت ریسکیو کرنا بھی پاک فوج کی عوام دوست خدمات کا روشن ثبوت ہے۔
مقامی عوام نے پاک فوج کی ان خدمات پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا۔