راولپنڈی اور لاہور سے ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور پرتگال کا ورک ویزا دلانے کا جھانسہ دے کر 92 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے
لاہور:
ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں اشتہاری محمد عبید اور محمد ارحم شامل ہیں جنہیں راولپنڈی اور لاہور سے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور پرتگال میں ملازمت کے ویزے دلوانے کا جھانسہ دے کر 92 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔