سانحہ گل پلازہ انکوائری؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا گورنر کے پرنسپل سیکریٹری کو خط کا جواب

خط انکوائری کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے مطابق نہیں، رجسٹرار کا جواب

کراچی:

سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو خط کا جواب ارسال کر دیا۔

جواب میں کہا گیا کہ خط انکوائری کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے مطابق نہیں۔ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت حکومت خود انکوائری کروا سکتی ہے۔ انکوائری ایکٹ کے تحت سابق جج یا کسی قانونی ماہر پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ حاضر سروس افسر سے انکوائری کے لیے سپریم کورٹ نے عابد شاہد زبیری بنام وفاق پاکستان میں معیارات طے کر دیے گئے ہیں۔ پرنسپل سیکریٹری کو چاہیے کہ یہ خط گورنر سندھ کو پیش کرے۔

سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نے سندھ ہائیکورٹ کو 27 جنوری کو خط لکھا تھا۔

متعلقہ

Load Next Story