نادرا کا کارنامہ: شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، وزیر داخلہ کا نوٹس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نے24/7 اوپن نادرا سینٹر ڈیفنس کراچی کا اچانک دورہ کیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے، باری آنے کے وقت اور پراسیس بارے پوچھا، اس شناختی کارڈز ودیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے، بعض شہریوں کی تاخیر سے باری انے کی شکایات کیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر میں تاخیر سے باری آنے کے ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے موقع پر ہی شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے احکامات دیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے، تاخیر کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔
اس موقع پر ایک شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی شہری کی شکایت پر وفاقی وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیا، وزیر داخلہ نےدستاویزات کو موقع پر ہی درست کرانے کا حکم دیا۔
ایک خاتون کے شناختی کارڈ پر نام کے غلط اندراج کی شکایت پر وزیر داخلہ نے ا انچارج نادرا کو بغیر اضافی فیس نام کی درستگی کی ہدایت دی، وزیرداخلہ محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے نادرا حکام کو ہدایت دی کہ شہریوں کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ بار بار چکر لگوانے کی بجائے شہریوں کا ایک ہی دفعہ میں کام کو یقینی بنایا جائے اور ان پوری رہنمائی کی جائے۔