راولپنڈی: ڈکیتی کے دوران شہری کو گولی مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی
تھانہ ریس کورس کی حدود میں ڈکیتی کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
واقعہ دو روز قبل شالے ویلی کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ایک راہگیر کو لوٹ لیا۔
ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت نہ کرنے کے باوجود گولی مار کر شہری کو زخمی کر دیا جسے بعد ازاں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
واردات کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔