امریکا کی آبنائے ہرمز میں جنگی مشقیں؛ ایران کے بندرگاہی شہر میں خوفناک دھماکا؛ ہلاکتیں

ایران کا پورٹ سٹی بندر عباس آبنائے ہرمز کے نزدیک واقع ہے جہاں امریکا نے فضائی مشقیں شروع کی ہیں

ایران کا بندرگاہی شہر آبنائے ہرمز کے نزدیک واقع ہے جہاں امریکی فضائیہ جنگی مشق کر رہی ہے

ایران کی سب سے اہم اور عالمی شہرت یافتہ بندرگاہی شہر بندر عباس میں ہوا جو آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے جہاں امریکا نے بڑا جنگی بیڑہ بھیجا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا بندرعباس کی 8 منزلہ عمارت میں ہوا اس کے کم از کم دو فلور مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

دھماکے میں متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ البتہ ایمبولینسوں کو جاتے دیکھا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ کا ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا ہے تاہم حکام تفتیش کر رہے ہیں۔

ریسکیو اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم کوئی واضح تعداد یا اموات کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسی طرح ایران کے جنوب مغربی صوبے کے شہر اہواز میں بھی ایک اور خوفناک دھماکا ہوا  ہے جس میں 4 ہلاکتوں اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 

Load Next Story