امریکا: کم عمر لڑکے نے ’پنڈالو‘ سے نیا ریکارڈ بنا دیا

11 سالہ سیلب ہنٹر کا تعلق ونسکانسن سے ہے

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈ)

امریکا کے ایک کم عمر لڑکے نے پنڈالو (ایک کھلونا) استعمال کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

امریکی ریاست وسکانسن سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ سیلب ہنٹر نے پنڈالو (جو انگریزی حرف U کی شکل کا ہوتا ہے اور اس کی ایک نالی سے گیند اندر جاتی ہے دوسری سے باہر نکلتی ہے) کا استعمال کرتے ہوئے 30 سیکنڈ کے اندر 51 چکر مکمل کیے اور انڈر-16 کیٹیگری میں ریکارڈ قائم کیا۔

ریکارڈ بنانے کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑنے کے لیے بہت پریکٹس کی۔ پریکٹس کے دوران ہر بار گیند 30 سیکنڈ سے قبل گِر جاتی تھی۔

لڑکے نے بتایا کہ وہ اس ریکارڈ کی جانب اپنے والد کی وجہ سے مائل ہوئے جو سابقہ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

Load Next Story