ٹرمپ کا ایران کو خبردار کرنے والا پیغام، تہران نے مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کر دی

مذاکرات کی بنیاد بنانے کے سلسلے میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں، علی لاریجانی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر ہم سے بات کرے تو دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا پڑا تھا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں ایران کے مسئلے کو مختلف طریقوں سے نمٹایا گیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں کیا نتائج نکلتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خلیجی ممالک کو امریکی منصوبوں کے بارے میں پہلے اطلاع دینا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور مذاکرات کی بنیاد بنانے کے سلسلے میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ من گھڑت میڈیا وار کے ماحول کے باوجود مذاکرات میں حقیقی پیشرفت ہوئی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story