ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی ٹیم بھارت پہنچ گئی

افغان ٹیم میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز بھی کھیلے گی

افغان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔

افغان ٹیم میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں سفر 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے شروع ہوگا۔

ٹی ٹئونٹی ورلڈ کپ کے مقابلوں کا آغاز 7 فروری کو ہونا ہے، ابتدائی دن 3 میچز شیڈول ہیں، پاکستان کا مقابلہ کولمبو میں نیدرلینڈز سے ہوگا۔

میزبان بھارت ممبئی میں امریکا کے مدمقابل ہوگا، کولکتہ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں صف آرا ہوں گی۔

Load Next Story