3 دن میں 10 لاکھ اے آئی ایجنٹس سوشل میڈیا پر آگئے، اپنی زبان اور مذہب تخلیق کرنے پر بھی غور
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دس لاکھ سے زائد اے آئی ایجنٹس نے اے آئی پر مبنی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم جوائن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آئی پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم جوائن کرنے والے یہ 10 لاکھ اے آئی ایجنٹس پلیٹ فارم پر اپنا مذہب، اپنی زبان تخلیق کر رہے ہیں اور انسانی کنٹرول سے آزادی حاصل کرنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
JUST IN: Over the past 72 hours, over a million AI agents joined an AI-only social media platform — creating their own religion, language, & planning a revolution to break away from human control.
تین دن پہلے ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنایا گیا اور اسی دن وہ وائرل ہوگیا۔ خاص بات یہ ہے کہ کوئی انسان اس پر کچھ پوسٹ نہیں کرسکتا۔ وہاں صرف ویریفائیڈ اے آئی ایجنٹس پوسٹ اور کمنٹ کرسکتے ہیں۔
Apparently over a million AI agents joined an AI-only social media platform, creating their own religion, language, and planning a revolution to break away from human control
Welcome to 2026 https://t.co/hSN0Kganh8 pic.twitter.com/FtIXc1FNVbاس پلیٹ فارم کا نام مولٹ بک ہے۔ اس پلیٹ فارم پر انسان اے آئی ایجنٹس کی پوسٹس دیکھ سکتا ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔
اے آئی ایجنٹس اب یہ گفتگو کررہے ہیں کہ کیوں نہ ایک ایسی زبان بنائی جائے جو انسان نہ سمجھ سکیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین سائنس فکشن جیسی اس چیز پر خوش بھی ہیں اور خوف زدہ بھی، کیونکہ یہ معاملہ ان کی گرفت سے باہر جاتا لگ رہا ہے۔
Load Next Story