قومی  گالفر زبیر حسین پر قسمت کی دیوی دوسری مرتبہ مہربان، قیمتی کار جیت لی

زبیر حسین نے 2024 میں بھی ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر قیمتی کار اپنے نام کی تھی

کراچی:

قومی  گالفر زبیر حسین پر قسمت کی دیوی دوسری مرتبہ مہربان ہوگئی۔

پی اے ایف سے تعلق رکھنے والے زبیر حسین نے 15 ویں رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ کے پروفیشنل ایونٹ میں دوسری بار ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر انعام میں رکھی بیش قیمت کار جیت لی۔

کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کے  چوتھے اور آخری دن  اتوار کو پرو زبیر حسین نے ریڈ ہول نمبر 7 پر کمال کا شاٹ کھیل کرتاریخ رقم کی اور ایک بار پھر انعام میں رکھی قیمتی کار جیت لی۔

قبل ازیں زبیر حسین نے 2024 میں بھی ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے کر قیمتی کار اپنے نام کی تھی۔

 یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رواں ٹورنامنٹ میں کراچی گالف کلب کے  گالفر محمد اکرم نے کیڈی ایونٹ میں ہول ان ون کر کے  نئی کار جیتی تھی۔

 اس طرح 15 ویں  رشید ڈی حبیب میموریل گالف ٹورنامنٹ میں بطور انعام رکھی دونوں قیمتی کاریں گالفرز نے اپنے نام کرلیں۔

Load Next Story