لاہور؛ بچے کا مین ہول میں گرنے کا ایک اور واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے نکال لیا

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور:

مناواں کے علاقے میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تاہم شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے نکال لیا۔

لاہور کے علاقے مناواں بی ایم سی اسٹاپ کے قریب بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

معصوم بچے کے مین ہول میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو مین ہول میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بچے کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال لیا اور فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ سڑک سے گزرنے والے ایک شہری بچے کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اسی دوران دوسرا شہری بھی آجاتا ہے اور بچے کو مین ہول سے باہر نکال لیتے ہیں۔

مذکورہ واقعے کے حوالے سے کارروائی کی گئی تھی اور 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Load Next Story