لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، رات گئے اسپتال منتقل

ایم کیو ایم کے بانی و قائد  کو اتوار کی شب ڈاکٹروں کے مشورے پر خون چڑھایا جارہا ہے، پارٹی کا بیان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم لندن) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اتوار کی رات انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں ایم کیو ایم لندن نے کہا کہ "ایم کیو ایم کے بانی و قائد  الطاف حسین کو اتوار کی شب ڈاکٹروں کے مشورے پر خون چڑھایا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جناب الطاف حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر اتوار کی شام کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Load Next Story