’لڑائی میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوتے ہیں‘میاں بیوی کے درمیان تنازع کیس کی سماعت

والد نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میری بیٹی اس وقت کمرہ عدالت میں موجود ہے، میری بیٹی سے ملاقات کرائی جائے

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں میاں بیوی کے درمیان تنازع کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت والد نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میری بیٹی اس وقت کمرہ عدالت میں موجود ہے، میری بیٹی سے ملاقات کرائی جائے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اتنا ظلم بھی تو نہیں ہونا چاہیے، والد کی بیٹی کیساتھ ملاقات کروائیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہی مسئلہ ہوتا ہے، میاں بیوی کی لڑائی میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوتے ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے حکم دیا کہ یہیں کورٹ روم میں ہی والد کی بیٹی کیساتھ ملاقات کرائیں۔

Load Next Story