اداکارہ لائبہ خان کے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی افواہ

لائبہ خان کے شوہر فواد ایک بچی کے باپ ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے

سوشل میڈیا پر اداکارہ لائبہ خان سے متعلق یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ 

اداکارہ لائبہ خان جنہوں نے چند روز قبل ہی اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر لائبہ خان کی شادی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے اور کئی غیر مصدقہ دعوے گردش کر رہے ہیں۔

جب سے لائبہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ آفیشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، بعض افراد کی جانب سے ان کے شوہر پر تنقید کی جا رہی ہے اور منفی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ کے بارے میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کر رہی ہیں جو پہلے سے شادی شدہ ہے اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔ 

لائبہ خان کا شوہر کون ہے؟

جنوری 2026 میں معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کی خبر دے کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ 

رپورٹس کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جس کی تصدیق انہوں نے باضابطہ طور پر 27 جنوری 2026 کو انسٹاگرام پر کی۔

اعلان کے بعد لائبہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل تھے۔

شادی کی تقریبات میں قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، جس سے یہ مواقع یادگار بن گئے، تاہم اداکارہ نے سوشل میڈیا پر صرف اپنی سولو تصاویر ہی شیئر کیں، جس کی وجہ سے مداحوں میں ان کے شوہر کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

کچھ صارفین نے ان کے شوہر کو تصور میں لانے کے لیے اے آئی سے تیار کردہ تصاویر بنائیں، ان تمام قیاس آرائیوں کے باوجود لائبہ خان نے اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تصدیق یا اشارہ نہیں دیا۔ 

کئی مداحوں نے رائے دی کہ لائبہ خان کو اپنے شوہر کو چھپانے کی ضرورت نہیں تھی اور اسے غیر پیشہ ورانہ قرار دیا، بعد ازاں ، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔ 

متعلقہ

Load Next Story