وزیراعظم سے عالمی بینک گروپ کے صدر کی اہم ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا نے ملاقات کی پاکستان کی اقتصادی اصلاحات میں عالمی بینک کی معاونت قابلِ قدر قرار دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے عالمی بینک گروپ کے صدر کی حیثیت سے اجے بنگا کے پہلے سرکاری دورۂ پاکستان پر ان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی طویل المدتی شراکت داری کو سراہا۔
وزیراعظم نے 10 سالہ عالمی بینک کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تحت تعاون کو خاص طور پر قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان پائیدار اقتصادی استحکام کے لیے جامع اور ملکی ضروریات سے ہم آہنگ اصلاحاتی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے انفراسٹرکچر، زرعی کاروبار، ڈیجیٹل ترقی، توانائی، انسانی وسائل، مالیاتی اصلاحات، روزگار کے مواقع اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں عالمی بینک گروپ کی معاونت کو سراہا۔
وزیراعظم اور عالمی بینک کے صدر نے سی پی ایف سے ہم آہنگ ترجیحات پر تیز رفتار عملدرآمد اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
اجے بنگا نے حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے "ون ورلڈ بینک گروپ" کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور نجی وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد الاینانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر خالد الاینانی کو بطور ڈائریکٹر جنرل یونیسکو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور جامع و معیاری تعلیم، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیسکو کی بنیادی اقدار سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے تعلیمی اقدامات، بالخصوص"ایجوکیشن ایمرجنسی" پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد اسکول جانے کی عمر کے بچوں کے داخلوں میں اضافہ ہے۔
انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا حوالہ بھی دیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نےپاکستان میں ثقافتی ورثے کے چھ مقامات کے تحفظ میں یونیسکو کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھیوڑہ سالٹ مائنز سمیت مزید مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت دی۔
ڈائریکٹر جنرل یونیسکو نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم، سائنس اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات
پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اصلاحات میں عالمی بینک گروپ کی اہم معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک گروپ (WBG) کے صدر اجے بنگا نے آج اسلام آباد میں ملاقات… pic.twitter.com/WOWn553CfA