پنجاب حکومت نے کسی بھی بسنت ایونٹ کی منسوخی کی تردید کردی
پنجاب حکومت نے بنست کے حوالے سے کسی بھی ایونٹ کی منسوخی کی خبروں کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی سینیئر وزیر عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بسنت سے متعلق کوئی ایونٹ کینسل نہیں کیا ہے۔
حکومتی سطح پر بسنت منانے کا کوئی پلان فائنل نہیں تھا۔ بسنت منانے کی اجازت صرف عوام کو دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے بسنت اس لئے کھولی تاکہ لوگ اپنے گھروں کی چھت پر بسنت منائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر چھت بسنت کے تہوار کو منائے گی۔ حکومت کا کام صرف ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاع تھی کہ پنجاب حکومت نے شاہی قلعہ میں 6 فروری کو ہونے والا شو منسوخ کر دیا ہے۔ شاہی قلعہ لاہور میں بسنت سے متعلق میگا شو منعقد ہونا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بسنت سے متعلق میگا ایونٹ 6 فروری کو شیڈول تھا جبکہ شو میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی شرکت متوقع تھی۔
اطلاعات میں یہ بھی شامل تھا کہ 7 فروری کو اندرون لاہور حویلی آصف جاہ میں بسنت کے حوالے سے ہونے والی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔