نکاح خواں نے ایسا کیا کہہ دیا؟ اداکار عمر عالم نے دلچسپ واقعہ بتادیا

عمر عالم اور فضا کے نکاح کے دوران کچھ ایسا ہوا جس پر سب دنگ رہ گئے

نامور پاکستانی اداکار عمر عالم نے فضا عمر کے ساتھ نکاح کی تقریب میں ہونے والا دلچسپ قصہ سنادیا۔ 

پاکستانی اداکار عمر عالم کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ، عمر عالم ایک معروف پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔

انہیں ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ سے بھرپور شہرت ملی اور وہ فیچر فلم ’پرچی‘ میں بھی نظر آئے جب کہ تماشا سیزن 1 جیتنے کے بعد عمر عالم گھر گھر پہچانے جانے لگے۔

ان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں پہلی سی محبت، ٹیکسالی گیٹ، رقصِ بسمیل، گرو اور رسمِ وفا شامل ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

حال ہی میں مداحوں نے یاسر حسین کے مقبول تھیٹر پراجیکٹ ’منکی بزنس‘ میں بھی ان کے کام کو بے حد پسند کیا۔

علاوہ ازیں، عمر عالم جلد ہی گرین انٹرٹینمنٹ کے ایک نئے ڈرامہ سیریز میں مومینہ اقبال کے ساتھ نظر آئیں گے۔

عمر عالم نے حال ہی میں فضا عمر سے کراچی میں شاندار شادی کی، شادی کے بعد وہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے نکاح کے دوران ایک غیر متوقع واقعہ پیش آیا۔

عمر عالم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ سب کچھ بخیر ہوا، لیکن مولوی صاحب نے میرے نکاح میں ایک تقریر کی، جو ہمارے لیے کافی غیر متوقع تھی۔

نکاح خواں نے کہا کہ ’لڑکیاں، جب وہ دوسرے گھر جاتی ہیں، تو اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے، لوگ انہیں دبا دیتے ہیں، ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں‘۔ 

اداکار نے بتایا کہ یہ سن کر میں فکر مند ہو گیا، میں نے سوچا، ‘مولوی صاحب، ہمارا نکاح ابھی ہوا ہے، ہم ابھی اپنی زندگی شروع کر رہے ہیں، آپ یہ کیا باتیں کر رہے ہیں، ایسا نہ کریں۔

عمر عالم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ فضا اس لمحے میں کیا محسوس کر رہی ہوں گی، میں سمجھتا ہوں کہ مولوی صاحب کے ذہن میں کچھ تھا، لیکن یہ ان کا کام تھا، انہوں نے نکاح کے وقت ایک عجیب تقریر کی۔

 

متعلقہ

Load Next Story