سینیٹ؛ نجکاری کمیشن آرڈیننس میں مزید ترمیم، تحف مخبر و نگران کمیشن کے قیام کا بل منظور
فوٹو فائل
سینیٹ نے نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 میں مزید ترمیم کا بل 2025 اور تحف مخبر و نگران کمیشن کے قیام کا بل 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
پریذائیڈنگ افسر آغا شاہ زیب درانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ دونوں بلز منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیے گئے۔
سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ آج وفقہ سوالات و جوابات ہیں لیکن کوئی وفاقی وزیر ہاؤس میں موجود نہیں ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کسی وفاقی وزیر کو معطل کر دیں، آج آپ چیئر کی نشست پر بیٹھے ہیں تو اختیارات کا استعمال کریں۔
سینیٹر طلحہٰ محمود کی جانب سے اجلاس وقت پر نا شروع ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں ہوتا اجلاس کب شروع ہونا ہے، اجلاس کو وقت پر شروع کروایا کریں۔