سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی

اڈیالہ جیل اور عدالت وڈیو لنک سسٹم فعال نا ہوسکا، عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی

سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

اڈیالہ جیل اور عدالت وڈیو لنک سسٹم فعال نا ہوسکا، عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی لاہور جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔

سابق وزراء شیخ رشید اور شیریں مزاری عدالت میں پیش ہوئیں، جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل 119 گواہ ہیں، 47 کے بیان ریکارڈ ہوچکے، جی ایچ کیو حملہ ابھی تک کسی بھی گواہ کے بیان پر جرح نا ہوسکی۔

عدالت نے آئندہ تاریخ پر جیل اور عدالت میں وڈیو لنک نظام فنگشنل رکھنے کا حکم دیا، آئیدہ تاریخ پر 7 گواہان کی طلبی نوٹس جاری کردیے گئے۔

آج عمران خان سے وکلائے صفائی ملاقات استدعا مسترد کر دی گئی، آئندہ تاریخ 17 فروری سے جی ایچ کیو ٹرائل شروع کئے جانے کا امکان ہے، گواہ طلب کرلیے جب کہ  وڈیو لنک ٹرائل چیلنج کر دیا  گیا۔

وکیل صفائی  نے کہا کہ ہائی کورٹ نے نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

Load Next Story