زمین سے 146 نوری سال کے فاصلے پر زمین سے مشابہ سیارہ دریافت

HD137010 b کا نام پانے والا یہ سیارہ اپنے ستارے کے ’قابلِ رہائش زون‘ کے بیرونی کنارے پر واقع ہو سکتا ہے

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے زمین سے تقریباً 146 نوری سال کے فاصلے پر ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے انتہائی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔

HD137010 b کا نام پانے والا یہ سیارہ اپنے ستارے کے ’قابلِ رہائش زون‘ کے بیرونی کنارے پر واقع ہو سکتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس کی سطح پر مائع پانی موجود ہو سکتا ہے اور زندگی کے لیے مناسب ماحول بھی ہو سکتا ہے۔

ناسا نے بتایا کہ ہمارے سورج کی طرح کا ایک ستارہ (HD 137010) ہماری سورج کے مقابلے میں ٹھنڈا اور مدھم روشنی والا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سیارے کی سطح کا درجہ حرارت (-68°C) -90°F سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ اس کے مقابلے میں اگر دیکھا جائے تو مریخ کی اوسط سطحی درجہ حرارت تقریباً -85°F (-65°C) ہے۔

ناسا کے سائنس دانوں نے یہ چٹانی ایگزو پلینیٹ کیپلر اسپیس ٹیلی سکوپ سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے دریافت کیا۔

یہ دریافت ایک واحد 'ٹرانزٹ' کے دوران ہوئی (جب سیارہ اپنے ستارے کے سامنے سے گزرا) جو کیپلر کے دوسرے مشن K2 کے دوران پیش آئی۔

Load Next Story