26 نومبر احتجاج کیس: سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت کا اظہار برہمی

پولیس گرفتار کرے یا جو مرضی کرے یہ میرا مسئلہ نہیں، فاضل جج

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر ودیگر کا چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر بتائے کہ اس نے ابھی تک چالان مکمل کیوں نہیں کرایا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے مجھے چالان چاہیے، میری طرف سے پولیس گرفتار کرے یا جو مرضی کرے یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔

سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Load Next Story